خطابات مریم (جلد دوم) — Page 205
خطابات مریم 205 خطابات کہ پہلے چڑھ چکا ہے“۔(روحانی خزائن جلد 3 - فتح اسلام صفحہ 10) پھر آپ نے فرمایا :۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا بہت سی روکیں پیدا ہونگی اور ابتلا آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اُٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409 تجلیات الہیہ صفحہ 17) یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہو چکی ہے کہ اسلام کا غلبہ مقدر ہے اور اس کا غلبہ جماعت احمدیہ کے ساتھ وابستہ ہے۔جماعت کے قیام پر پہلی صدی ختم ہونے والی ہے۔دس سال کے بعد دوسری صدی جسے حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز غلبہ اسلام کی صدی سے موسوم فرماتے ہیں شروع ہونے والی ہے۔دس سال کا عرصہ ایک زندہ رہنے والی قوم کی زندگی میں کیا حیثیت رکھتا ہے۔دیکھنا اور سوچنا یہ ہے کہ اگلی صدی میں داخل ہونے کے لئے ہم نے کیا تیاری کی ہے اور کیا کرنی ہے۔گزشتہ چند سال میں ہی آپ دیکھ رہی ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک سے مردوں اور عورتوں کے وفود جلسہ سالانہ پر آنے شروع ہوئے ہیں اور ہر سال ان میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے وہ دین سیکھنے کی خواہش مند ہیں اور جتنے دن وہ یہاں رہتی ہیں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا وقت ضائع نہ کریں ان کا اگر وقت ضائع ہوتا ہے تو یہاں کی کارکنات اور ملنے جلنے والیاں کرتی ہیں مرکز میں رہنے والی خواتین کی ذمہ داری دو ہری ہے اور اس کے بعد پاکستان کے مختلف مقامات کی خواتین کی کہ تعلیم اور تربیت کے لحاظ سے اگلی صدی کی ذمہ داریوں کو احسن طور پر سنبھال سکیں لیکن جب ہم جائزہ لیتے ہیں تو ہر شہر