خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 201 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 201

خطابات مریم 201 خطابات افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ مرکز یہ 1979ء تلاوت کے بعد آپ نے اس امر پر خوشی کا اظہار فرمایا کہ ناصرات میں بیداری اور ذمہ داری کا احساس اجتماع میں شامل ہونے اور حصہ لینے کا شوق پہلے کی نسبت بڑھ رہا ہے۔آپ نے ناصرات الاحمدیہ کی بچیوں کو امانت، دیانت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا۔دیانتداری کے معنی بہت وسیع ہیں آپ کو جائزہ لینا ہوگا کہ آپ خود اپنے آپ سے اپنی تعلیم ، ملک وقوم اور ناصرات کی دوسری بچیوں سے دیانتداری کرتی ہیں یا نہیں۔آپ نے سیکرٹریان ناصرات الاحمدیہ کو بھی نصیحت فرمائی کہ اس سال دیانتداری سے متعلق کثرت سے مضامین سنائے جائیں اور یہ بات راسخ کی جائے کہ ایک زندہ قوم کے لئے دوسرے اوصاف کی طرح دیانتداری لازمی جزو ہے۔آخر میں آپ نے ناصرات الاحمدیہ کے مقرر کردہ نصاب اور لائحہ عمل پر عمل کرنے اور نیز چندہ وقف جدید کی طرف خصوصاً توجہ دلائی۔(الفضل 5 رنومبر 1979ء)۔۔۔۔۔۔۔