خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 195 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 195

خطابات مریم 195 خطابات لوگ ایک جگہ جمع ہوتے۔کون جانتا ہے کہ آئندہ سال اس نے زندہ رہنا ہے یا نہیں۔بس آپس میں باتیں کرنے اور ادھر ادھر پھرنے میں اپنے وقت ضائع نہ کر وہ تقریر میں غور سے سنو ، ان پر تدبر کرو، اپنے نفسوں کا جائزہ لو کہ جو کچھ کہا جاتا ہے ہم میں ہے یا نہیں۔پھر اپنے میں عزم پیدا کرو کہ ایک نیک تبدیلی اس جلسہ کے نتیجہ میں ہم اپنے میں پیدا کریں گی۔سب سے بڑھ کر یہ کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطابات خاموشی اور غور سے سنو۔احمدیت کی تاریخ نے جس طرح یہ ثابت کر دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بتائی ہوئی ایک ایک بات پوری ہوئی۔اسی طرح ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامل یقین ہے کہ آپ کی جو پیشگوئیاں آئندہ کے متعلق ہیں وہ سب بھی اپنے وقت پر جس طرح آپ نے بیان کیا ہے پوری ہوں گی۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بشارت دی ہے۔”اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رُو سے سب پر اُن کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامرا در کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی۔اگر اب مجھ سے ٹھٹھا کرتے ہیں تو اس ٹھٹھے سے کیا نقصان کیونکہ کوئی نبی نہیں جس سے ٹھٹھا نہیں کیا گیا۔۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔(روحانی خزائن جلد 20۔تذکرۃ الشہادتین صفحہ 66 ) ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑ دیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سومیرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو