خطابات مریم (جلد دوم) — Page 196
خطابات مریم 196 خطابات اس کو روک سکے۔(روحانی خزائن جلد 20 - تذکرۃ الشہادتین صفحہ 67) ہمیں کامل یقین ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتائی ہوئی خبریں اب تک اپنی پوری شان سے پوری ہو چکی ہیں اسی طرح یہ بھی من وعن پوری ہوں گی اور کوئی طاقت نہیں جو ان پیشگوئیوں کو پورا ہونے سے روک سکے۔بلکہ ان کے پورا ہونے کے آثار بھی ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں۔جس کی بشارتیں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کئی سال سے دے رہے ہیں کہ اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہو گی۔مگر ہر کامیابی کے ساتھ ابتلا بھی ہوتے ہیں اور قربانیاں بھی۔بغیر قربانیوں کے کوئی جماعت اپنے نصب العین کو حاصل نہیں کر سکتی۔مسلسل جد و جہد، لگا تار کوشش کبھی ہمت نہ ہارنا، اپنی تربیت واصلاح وہ امور ہیں جو منزل کو قریب کر دیتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی فرماتے ہیں :۔" یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا خدا فرماتا ہے کہ یہ بیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوئی بیعت میں صادق اور کون کا ذب ہے۔وہ جو کسی ابتلاء سے لغزش کھائے گا وہ کچھ بھی خدا کا نقصان نہیں کرے گا اور بدبختی اُس کو جہنم تک پہنچائے گی اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اُس کے لئے اچھا تھا مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور اُن پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قو میں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی اور دنیا اُن سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی وہ آخر فتحیاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے اُن پر کھولے جائیں گے“۔(روحانی خزائن جلد 20۔رسالہ الوصیت صفحہ 309) پس میری عزیز بہنو اور بچیو! ان برکات اور فضلوں کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنے میں ایک