خطابات مریم (جلد دوم) — Page 187
خطابات مریم 187 خطابات قرآن مجید کی تعلیم کے گرد گھومتے ہوں۔سچائی ، امانت ، ایفائے عہد ،صلہ رحمی ، مروت ، خوش اخلاقی ، عفو، عیب پوشی ، وقت کی پابندی، محنت، تعاون، ہمدردی ، غریبوں سے سلوک کسی کا دل دکھانے سے بچنا۔ان سب اخلاق میں احمدیوں کی مثال کہیں اور نہ پائی جائے اور ہم میں ہماری اولا دوں میں ایک ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ واقعی نئی زمین اور نیا آسمان اور ایک بالکل نئی دنیا نظر آئے۔احمدیت کے مستقبل کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بہت بشارتیں دی ہیں۔لیکن بہت بد قسمت ہوں گی اگر ہمارا حصہ ان میں نہ ہو۔پس قربانیاں دیں اور دیتی چلی جائیں اور اپنی اولادوں کو ان قربانیوں کیلئے تیار کرتی جائیں جو آپ کو اپنی منزل سے قریب تر لے جائے۔آمین اللھم آمین اختتام مضمون پر چند باتیں اپنی بہنوں کی خدمت میں عرض کرنا چاہتی ہوں۔گزشتہ سال حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماءاللہ کو ارشادفرمایا تھا کہ جلسہ سالانہ پر آنے والی بہنوں کے لئے مہمان خانہ تعمیر کیا جائے۔چنانچہ چندہ کی تحریک کی گئی اور مہمان خانہ کی تعمیر شروع کر دی گئی۔رقم کی کمی کے باعث وہ اس سال مکمل نہ ہو سکا ابھی سوالاکھ یا ڈیڑھ لاکھ روپے کی اور ضرورت ہے تمام لجنات کو چاہئے کہ بہنوں تک اس تحریک کو پہنچائیں اور اس میں چندہ دیں تا اس سال یہ مہمان خانہ مکمل ہو سکے اور بہنوں کو رہائش کی تکلیف نہ ہو۔اس عمارت کے علاوہ دارالضیافت میں بھی قریباً دو ہزار بہنوں کی رہائش کے لئے کچھ کمروں اور کچھ خیموں کا انتظام کیا گیا تھا لیکن کثیر تعداد میں آنے کے باعث اور ایک دن پہلے بارش ہو جانے کی وجہ سے خیموں کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا۔جگہ کی دقت ہوئی تو یہ فیصلہ کیا گیا کہ لجنہ اماءاللہ کے ہال میں جو دستکاری نمائش لگائی گئی ہے وہ اُٹھا کر مہمان خواتین کو ٹھہرایا جائے (اس فوری تبدیلی سے پہلے روز نمائش نہ لگائی جاسکی اور دوسرے دن متبادل انتظام کر کے نمائش لگائی گئی جس سے بہنوں کو تکلیف بھی ہوئی اور مالی نقصان بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے آنے والی بہنوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوگا اس لئے آپ نے صرف یہی مہمان خانہ نہیں بلکہ اور بھی تعمیر کرنے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ چندہ بھجوائیں اور ہر احمدی عورت کو اس میں شامل کریں تا ایک حد تک رہائش کا تسلی بخش انتظام آئندہ سال ہو سکے۔