خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 177 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 177

خطابات مریم 177 خطابات ”وہ میں ہی ہوں تا وہ ایمان جو زمین پر سے اُٹھ گیا ہے اس کو دوبارہ قائم کروں اور خدا سے قوت پا کر اسی کے ہاتھ کی کشش سے دنیا کو اصلاح اور تقویٰ اور راستبازی کی طرف کھینچوں اور اُن کی اعتقادی اور عملی غلطیوں کو دور کروں۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔(روحانی خزائن جلد 20- تذکرۃ الشہادتین صفحہ 3) د میں ہر ایک مسلمان کی خدمت میں نصیحاً کہتا ہوں کہ اسلام کے لئے جاگو که اسلام سخت فتنہ میں پڑا ہے اس کی مدد کرو کہ اب یہ غریب ہے اور میں اسی لئے آیا ہوں اور مجھے خدا تعالیٰ نے علیم قرآن بخشا ہے اور حقائق معارف اپنی کتاب کے میرے پر کھولے ہیں اور خوارق مجھے عطا کئے ہیں سو میری طرف آؤ تا اس نعمت سے تم بھی حصہ پاؤ ہر ایک جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا اُس وقت کے علماء کی ناسمجھی اُس کی سد راہ ہوئی آخر جب وہ پہچانا گیا تو اپنے کاموں سے پہچانا گیا کہ تلخ درخت شیریں پھل نہیں لا سکتا اور خدا غیر کو وہ برکتیں نہیں دیتا جو خاصوں کو دی جاتی ہیں“۔(روحانی خزائن جلد 6 - برکات الد عاصفحہ 36 ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آج سے اٹھاسی سال قبل دعوی کیا کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔آپ اکیلے تھے، دوستوں نے ساتھ چھوڑا ، دشمنوں نے ہنسی اُڑائی۔دنیا حیران تھی کہ یہ کیسا دعویٰ ہے جو ایک اکیلا انسان کر رہا ہے۔دنیا بجھتی تھی کہ چار دن کی بات ہے پھر یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ خدا کے منہ سے نکلی ہوئی بات پوری ہو کر رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بشارت دی تھی۔” وہ وقت دور نہیں بلکہ بہت قریب ہے کہ جب تم فرشتوں کی فوجیں آسمان سے اُترتی اور ایشیا یورپ اور امریکہ کے دلوں پر نازل ہوتی دیکھو گے“۔(روحانی خزائن جلد 3 - فتح اسلام صفحہ 13 حاشیہ ) پھر اپنی بعثت کی غرض بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :۔