خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 172 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 172

خطابات مریم 172 خطابات اور مجلہ لجنہ ، لجنہ سیکس بھی باقی ہے مجلہ اور لجنہ سپیکس تو ایک یادگاری چیز تھی جس کا ہر گھر میں ہونا ضروری تھا تا بچیاں پڑھیں اور اپنی بزرگ خواتین کی قربانیوں سے روشناس ہوں۔لجنہ کو دوسروں سے تعارف کا بھی ایک اچھا ذریعہ تھا۔سال رواں میں انشاء اللہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی مستورات میں جتنی بھی تقاریر ہوئی ہیں ان کا مجموعہ کتابی صورت میں شائع کیا جائے گا۔انشاء اللہ العزیز نیز حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی سوانح اور سیرت پر ایک کتاب زیر ترتیب ہے، آپ دعا بھی کریں کہ یہ سب کام پایہ تکمیل کو پہنچیں اور بہنیں ان کو پڑھ کر فائدہ بھی اُٹھا ئیں۔کسی قوم کی ترقی کیلئے اچھا اور پاکیزہ لٹریچر بہت ضروری چیز ہے۔ہماری بہنوں کا فرض ہے کہ جماعت اور لجنہ کا لٹریچر اپنے گھروں میں رکھیں۔خود پڑھیں بچوں کو پڑھائیں اور ان سے پورا پورا فائدہ اُٹھا ئیں۔چندے کے متعلق بھی بعض امور کی طرف توجہ دلانا چاہتی ہوں۔پاکستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے 617 لجنات ہیں۔اس سال 343 لجنات کی طرف سے ممبری کا چندہ آیا ہے۔گویا 274 لجنات نام کی تو بجنات ہیں لیکن وہ عملاً نظام جماعت کی کڑی نہیں۔اس سلسلہ میں ہر ضلع اور ہر تحصیل کی لجنہ کو توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ ان کا فرض ہے کہ سال میں ایک دو بار اپنے ضلع کی لجنات کا دورہ کر کے خواب غفلت میں سوئی ہوئی لجنات کو بیدار کریں۔مرکزی لجنہ کی طرف سے ہر شہر، قصبہ ، گاؤں میں اس غرض کیلئے کسی کو بھجوانا ناممکن ہے۔اگر ہر ضلع اس ذمہ داری کو سمجھے اور ان کو ان ذمہ داریوں کا احساس دلا کر ان کو منظم کیا جائے تو بہت مفید نتائج پیدا ہو سکتے ہیں اس سال لجنہ سرگودھا نے اس سلسلہ میں نمایاں کام کیا۔لجنہ گوجرانوالہ کی صدر صاحبہ کئی سال سے دورے کرتی ہیں اور اپنے ضلع کی بجنات کو بیدار کرنے میں سعی کرتی رہی ہیں۔صوبہ سندھ ، بلوچستان اور صوبہ سرحد کی لجنات پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ خواتین کو دور بھجوا نا بہت مشکل ہے ہر ضلع کی صدرا اپنے ضلع کی لجنات کا دورہ کرے۔گزشتہ سال حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ پر ذمہ داری ڈالی کہ جلسہ سالانہ پر ٹھہر نے والی خواتین کیلئے مہمان خانہ بنانے کے لئے چندہ جمع کریں۔اس سے قبل