خطابات مریم (جلد دوم) — Page 168
خطابات مریم 168 خطابات اس کے مقابل پر زک پہنچے گی اور ہمیشہ ہی قرآن نئے سے نئے علوم پیش کرتا رہے گا۔یہی وہ چیز ہے جس کو پیش کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا اور یہی وہ چیز ہے جس کو پیش کرنا ہماری جماعت کا اولین فرض ہے اور ہم حتی المقدور اپنے اس فرض کو ادا بھی کر رہے ہیں۔دنیا ہماری اسی لئے مخالف ہے کہ وہ کہتی ہے کہ تم قرآن کی خوبیاں لوگوں کے سامنے کیوں پیش کرتے ہو، مگر ہم کہتے ہیں ، اسی وجہ سے تو خدا کی غیرت بھڑ کی اور جب اس نے دیکھا کہ تم اس کی کتاب کو صندوقوں اور غلافوں میں بند کر کے بیٹھ گئے ہو تو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور آپ کو حکم دیا کہ جاؤ اور قرآن کے معارف اور علوم سے دنیا کو روشناس کرو۔یہی وہ خزائن ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تقسیم کئے اور یہی وہ خزائن ہیں جو آج ہم تقسیم کر رہے ہیں۔دنیا اگر حملہ کرتی ہے تو پرواہ نہیں ، وہ دشمنی کرتی ہے تو سو بار کرے، وہ عداوت اور عناد کا مظاہرہ کرتی ہے تو لاکھ بار کرے ہم اپنے فرض کی ادائیگی سے غافل ہونے والے نہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ تم بے شک ہمارے سینوں میں خنجر مارے جاؤ اگر ہم مر گئے تو یہ کہتے ہوئے مریں گے کہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا بلند کرتے ہوئے مارے گئے ہیں اور اگر ہم جیت گئے تو یہ کہتے ہوئے جیتیں گے کہ ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں بلند کر دیا“۔(انوار العلوم جلد 15، سیر روحانی صفحہ 349،348) پس میری عزیز بہنو اور بچیو! اسلام صرف چند عقائد کا نام نہیں۔اسلام تو ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس ضابطہ حیات کی مکمل تفصیل قرآن نے ہی بیان کی ہے۔اگر آپ اس کا ترجمہ سیکھنے اور سمجھنے کی طرف توجہ نہیں کریں گی تو عمل کیسے ممکن ہے۔نہ آپ میں وہ اخلاق پیدا ہوں گے جو قرآن پڑھنے کے نتیجہ میں پیدا ہو سکتے ہیں۔نہ آپ کا کردار ایک مثالی مسلمان کا بن سکتا ہے نہ معاشرہ سے وہ بُرائیاں دور ہو سکتی ہیں جو قرآنی تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں مٹ سکتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری کتب قرآن مجید کی تفسیر کا ایک انمول خزانہ ہیں۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھیں اور بار بار پڑھیں۔قرآن مجید کے