خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 160 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 160

خطابات مریم 160 خطابات خطاب بر موقعہ سالانہ اجتماع لجنہ اماء الله مرکز یہ 1977ء تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا :۔ا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال 3 سال کے وقفہ کے بعد سالانہ اجتماع کا انعقاد ہو رہا ہے۔آخری بار ہمارا اجتماع 1973 ء میں ہوا تھا۔1974 ، 1975 اور 1976ء میں ناگزیر مجبوریوں کے باعث اجتماع نہیں ہو سکا اس وقت تک 102 لجنات کی 750 خواتین و ناصرات آچکی ہیں۔1973 ء کے اجتماع پر 149 لجنات کی 1033 شامل ہوئیں۔اجتماع کے آخر تک 130 لجنات کی طرف سے 1013 ممبرات و ناصرات کی تعداد شمار کی جا چکی تھی جو بہنیں رشتہ داروں کے پاس گھروں میں ٹھہریں وہ بھی اپنے نام درج کروائیں تا ریکا رڈ ر ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس سال ہم اجتماع منعقد کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمارے اس اجتماع کو بہت مبارک کرے اور اجتماع کی غرض یعنی خواتین اور بچیوں کی تربیت پوری ہو۔اس اجتماع کے نتیجہ میں ہمارے دلوں میں ایک خوشگوار تبدیلی ہو۔ہم اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور ان کی بجا آوری کی پوری کوشش کریں۔آپ سب ایک نئی امنگ اور نئے عزم کے ساتھ واپس جائیں اور آئندہ سال سب ممبرات کے تعاون کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر خدمت دین کی توفیق پائیں۔ان تین دنوں میں چند باتوں کا خیال رکھیں۔1- اپنے یہاں کے قیام میں دعائیں کرتی رہیں۔اجتماعی دعاؤں میں بہت برکت ہوتی ہے۔ذکر الہی پر بہت زور دیں۔آج خطبہ جمعہ میں بھی حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بھی آپ کو اس کی تاکید کی ہے کہ