خطابات مریم (جلد دوم) — Page 113
خطابات مریم 113 حضرت چھوٹی آپا جان کی کراچی آمد (197529) خطابات کراچی قیادت نمبر 6 کے تربیتی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :۔جب پروگرام میرے سامنے رکھا گیا لجنہ اماءاللہ کراچی کی تمام قیادتوں کا۔تو مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ قیادت نمبر 6 میں ماشاء اللہ نمبرات کی تعداد اتنی زیادہ ہے ورنہ میں ان کے لئے ایک سے زیادہ دن وقف کرتی کیونکہ جہاں لجنہ کی ممبرات اور ناصرات کی تعداد زیادہ ہو وہاں یقیناً زیادہ وقت اور زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں۔اب اگر انشاء اللہ تعالیٰ مجھے دوبارہ کراچی آنے کا موقع ملا تو میں کوشش کروں گی کہ اس قیادت کو زیادہ سے زیادہ ٹائم دے سکوں۔میں نے ان کی رپورٹ سنی ہے ماشاء اللہ 250 تو اُن کی ممبرات ہیں اور 104 ناصرات کی تعداد ہے جن پر خلوص جذبات کا اظہار اس قیادت کی نگران نے کیا ہے میں اُس کیلئے ممنون ہوں اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے ہمیشہ ہی محبت قائم رکھے اور ہم اُس اعلیٰ اور ارفع مقام کو حاصل کر سکیں جو ہماری لجنہ کی تنظیم کا مقصد ہے۔تلاوت قرآن کریم کے بعد ایک بچی نے جو نظم پڑھی تھی اس میں ان جذبات کا اظہار کیا تھا کہ ہم مغربی اثرات کو قبول نہیں کریں گے یہ حقیقت ہے کہ فی زمانہ جس میں آپ لوگ زندگی گزار رہے ہیں اور جس ماحول میں ہماری نئی نسل پروان چڑھ رہی ہے بڑا ہی ضروری امر ہے کہ ہم نئی نسل کو مغربی اثرات سے محفوظ رکھیں۔قاعدہ کلیہ کے طور پر ایک بات یہ یاد رکھنی چاہئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے کہ بعض لوگ اندھا دھند بات کرنے کے عادی ہوتے ہیں کہ ہر مغربی چیز بُری ہوتی ہے حالانکہ اسلام نہ تو مغربی ہے نہ مشرقی۔اسلام تو عالمگیر مذہب ہے اسلام شمال کے رہنے والوں کیلئے بھی پیغام محبت لایا ہے اور جنوب کے رہنے والوں