خطابات مریم (جلد دوم) — Page 112
خطابات مریم 112 خطابات علیہ السلام کی بیعت کی ہے۔اس کا فرض ہے کہ وہ قرآن مجید کی اشاعت میں حصہ لے۔سیکھے سکھائے ، ترجمہ پڑھائے اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات پر عمل کرے۔قرآن کریم کی تعلیم آپ کے عمل، اخلاق، روزمرہ کی زندگی اور قول وفعل سے ثابت ہو۔ظلمت سے نکال کر سینوں کو منور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود آئے تھے۔آپ نے فرمایا لجنہ اماءاللہ کی تاریخ مکمل ہو چکی ہے۔ہمارے ہراحمدی گھرانے میں اس کو موجود ہونا چاہئے تا کہ آپ کی قربانیوں کا تذکرہ آپ کی آکند و نسل پڑھے۔خدا ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی نسل کی تربیت کر سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔☆ (الفضل 14 جنوری 1973ء)