خطابات مریم (جلد دوم) — Page 109
خطابات مریم 109 خطابات کامیابی کیلئے دعائیں کریں۔بے حد دعا ئیں جیسا کہ آپ نے فرمایا ہے غلبہ اسلام کی صبح طلوع ہو چکی ہے۔غلبہ اسلام کا چمکتا ہوا سورج ہمیں دکھا دے اور ہم سب کو حضور کی ہدایات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔خلافت وہ عظیم الشان انعام ہے جس کا وعدہ اُمت محمدیہ سے کیا گیا تھا اور جو نعمت جماعت احمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ملی ہے اس انعام کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے کہ اس کے مطابق عمل کرنا اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہی اس کی قدر کرنا ہے۔(ماہنامہ مصباح دسمبر 1973ء جنوری 1974ء)