خطابات مریم (جلد دوم) — Page 107
خطابات مریم 107 خطابات وقت پورا ہوگا جب ہم میں سے ہر انسان ایک نیا انسان بن جائے جیسے انسان آج سے چودہ سو سال قبل قرآن کی تعلیم کے نتیجہ میں پیدا ہوئے تھے۔پس قرآن پڑھیئے ، پڑھائیے اور قرآن کی تعلیم کی اتنی اشاعت کریں کہ ایک ایک بچی اور ایک ایک عورت قرآن کے مضامین اچھی طرح جانتی ہو اور مرنا پسند کرے لیکن قرآنی احکام کی نافرمانی برداشت نہ کر سکتی ہو۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر عورت لجنہ کی ممبر بنے ، اپنے اجلاسوں اپنی کلاسوں میں جائے جمعوں کے خطبات سنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی کتب پڑھے۔اس کے بغیر عمل بھی ہونا ناممکن ہے۔کوئی وبا پھیلتی ہے آپ کتنی جلدی اپنے بچوں اور اپنے آپ کو ٹیکہ لگواتی ہیں لیکن روحانی وبا سے محفوظ رکھنے کا جو ٹیکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو دیا ہے وہ آپ نہیں لگواتیں۔میرا تا ثر ہے کہ با وجود تعلیم عام ہونے کے بعض بہنوں اور بچیوں کا دینی مطالعہ بہت کم ہے۔بعض گاؤں کی عورتوں کا میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اُردو نہیں آتی لیکن عام واقفیت بہت ہوتی ہے۔اس کے برعکس شہروں والی بچیوں کا دینی علم کم ہے اس لئے میں بجنات کو کتب کی خرید کی طرف توجہ دلاتی رہتی ہوں علاوہ جماعت کے لٹریچر کے لجنہ اماءاللہ کا لٹریچر ضرور خریدیں۔پڑھیں ، پڑھا ئیں غیر از جماعت بہنوں کو دیں خصوصاً مجلہ اور افریقہ سیکس۔ایک اور کتا بچہ کی تحریک کرنا چاہتی ہوں یہ ایک چھوٹا سا رسالہ ہے مکرمی دوست محمد صاحب شاہد نے تفسیر صغیر کے معنوی وصوری کمالات پر لکھا ہے خدام الاحمدیہ لائل پور نے شائع کیا ہے۔گول بازار میں ہر دوکان سے مل جائے گا قیمت صرف 70 پیسے ہے۔یہ رسالہ اگر آپ خریدیں اور غیر احمدی بہنوں کو دیں تو ان کو معلوم ہوگا کہ قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ دوسرے علماء نے کیا کیا ہے اور حضرت مصلح موعود نے کس قدر آسان زبان میں اور کتنا اعلیٰ ترجمہ کیا ہے۔وہی جو ہونا چاہئے تھا جس سے قرآن کی صحیح شان اور عظمت کا اظہار ہوتا ہے اور جس سے قرآن مجید پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہو سکتا۔آخر میں آپ کو اس طرف توجہ دلاتی ہوں کہ کل حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے جو انتباہ فرمایا ہے اس کے تدارک کیلئے یہاں سے جاتے ہی سرگرم عمل ہونا چاہئے۔ضلعی سطح پر دورے کریں اور ہر لجنہ کے لئے لازمی قرار دیتی ہوں جو صدر خود نہ آئی یا نمائندہ اس نے نہ