خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 958 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 958

خطابات مریم 958 زریں نصائح لاہور میں جلسہ اصلاح وارشاد تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین داعی الی اللہ بنے کی توفیق دے۔نصیحت کا حق بھی اسی کو حاصل ہے جو خو د داعی الی اللہ ہو۔یہ بہت مشکل کام ہے اسے لگن کے ساتھ سرانجام دیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تبلیغ کا بہت خیال رہتا تھا اس لیے جو بھی داعی الی اللہ بنے۔وہ صرف نام کی نہ ہو بلکہ اس کے دل میں تڑپ ہو۔اک آگ لگی ہوئی ہو۔وہ انتظار نہ کرے کہ کوئی اس کے پاس آئے بلکہ وہ خود موقع ڈھونڈے حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے فرمایا ہے کہ بار بار پیچھا کیے جاؤ مگر یہ ضرور جان لو کہ زمین زرخیز ہے کہ نہیں۔ورنہ پیچھا چھوڑ دو اور نئے لوگوں کی طرف رجوع کرو اپنے لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنی ہیں اس لیے اپنا بہترین نمونہ پیش کریں۔مطالعہ کی عادت ڈالیں ، خلفاء کی کتب کا خاص طور پر مطالعہ کریں اپنی اور اپنی اولادوں کی اصلاح کریں تا انقلاب نظر آئے اور گھر جنت کا نمونہ بن جائیں۔قرآن کریم پر عمل کریں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اپنا ئیں۔سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 92-1991ء)