خطابات مریم (جلد دوم) — Page 949
خطابات مریم 949 زریں نصائح دورہ ضلع جھنگ 3 دسمبر 1988ء ضلع جھنگ کی مجالس کی حاضر ممبرات کو نصائح کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ جماعت کے قیام کو ایک صدی پوری ہو چلی ہے اپنا جائزہ لیں کہ آپ نے اس عرصہ میں کیا کچھ کیا۔حضرت مسیح موعود کی بعثت کی غرض و غایت بتاتے ہوئے اپنی کمزوریوں اور برائیوں کو دور کرنے کی طرف توجہ دلائی فرمایا کہ قربانی کرنے والے ہی انعامات کے مستحق ہوتے ہیں ایسا جذبہ اور بیداری اپنے اندر پیدا کریں کہ کام میں کوئی چیز آڑے نہ آئے۔عہد یداران اپنا بہترین نمونہ دوسروں کے سامنے پیش کریں بہترین عمل کے ساتھ نئی صدی میں شامل ہوں دوسروں کی کمزوریوں سے بچتے ہوئے اپنی نیکیاں دوسروں میں منتقل کریں۔ناصرات کی عمر کی اور جوان بچیوں کی طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے بدعات و رسوم چھوڑ کر پاک معاشرہ قائم کریں۔دعا کریں کہ ایسی حکومت سامنے آئے جو ہمارے ملک کے لیے اور ہمارے لیے بہتر ثابت ہو۔حضور ایدہ اللہ پوری کامیابی اور شان و شوکت سے جلد واپس تشریف لائیں۔پھر آپ نے قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔(از سالانہ رپورٹ لجنہ مرکز یہ 1988ء)