خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 928 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 928

خطابات مریم 928 زریں نصائح دورہ انڈونیشیا کے دوران مختلف مقامات پر ممبرات کو نصائح 1۔آپ نے فرمایا آج سے ستانوے سال پہلے کون کہہ سکتا تھا کہ آپ کی جماعت ساری دنیا میں پھیل جائے گی کتنا بڑا ثبوت ہے صداقت حضرت مسیح موعود کا۔آئندہ بھی یہ پیشگوئیاں پوری ہونگی آج میں پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پوری ہوتی دیکھتی ہوں۔میں بہت کمزور ہوں۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور میں آپ کو دیکھ رہی ہوں یہاں کی مخلص جماعت کو دیکھ کر میرے ایمان کو تقویت ملی ہے میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو طاقت دے تا آپ کا وجود جماعت کے لیے برکت کا باعث ہو اپنے اندر روحانی انقلاب پیدا کر یں۔ہماری بہنیں یاد رکھیں جماعت پرستانوے سال گزر گئے ہیں تین سال کے بعد صد سالہ جشن تشکر ہوگا جس کی تیار ہمیں پوری کرنی چاہئے اپنے اندر روحانی تبدیلی پیدا کر میں اور پوری طرح تیار ہو جائیں۔پاکستان میں حالات تکلیف دہ ہیں اللہ تعالیٰ ہم پر رحم فرمائے مذہبی آزادی جو ہم سے چھن گئی ہے دوبارہ حاصل ہو جائے اور ہم اس راستے میں ہر قسم کی قربانیاں دیں تا خدا تعالیٰ قبول فرمائے اس کے لیے ضروری ہے ہم اپنا جائزہ لیں اور اپنی کمزوریوں کو دور کریں اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کو رہنمائی کے لیے چنا ہے آپ کبھی ایسا قدم نہ لیں جس سے لوگ نقل میں غلطی کر جائیں آپ کو ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہونا چاہئے کیونکہ ہمارے سامنے بڑ اعظیم مقصد ہے اس کو حاصل کر نے کے لیے قدم سے قدم ملا کر چلیں جماعت کی ذمہ داری صرف عہد یداران پر نہیں بلکہ سب پر عائد ہوتی ہے آپ متفق ہو کر کام کریں قرآن کریم میں امراء کی اطاعت کا حکم ہے خدا تعالیٰ میرا آنا با برکت فرمائے اور بے فائدہ نہ ہو خدا تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی قربانی کی توفیق دے اور ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے۔آمین