خطابات مریم (جلد دوم) — Page 68
خطابات مریم 80 68 تحریرات سے ایک سے زائد مرتبہ ذکر فرمایا کہ خدام الاحمدیہ کی بنیادوں پر احمدی لڑکیوں کی تنظیم قائم ہونی چاہئے۔چنانچہ باہم مشورہ کے بعد یہ طے پایا کہ ایسی تنظیم کا اعلان فرمانے کے لئے صاحبزادی موصوفہ ایک خط کے ذریعہ حضور کی خدمت میں درخواست کریں اور یہ بھی کہ اس تنظیم کا نام حضور خود تجویز فرمائیں اس خط کا مسودہ تیار کرنے میں خاکسار کو خدمت کا موقع ملا مجھے یہ بھی یاد ہے کہ صاحبزادی امتہ الرشید صاحبہ اور خاکسار نے کچھ قیاس آرائی بھی کی حضور اس تنظیم کا کیا نام تجویز فرمائیں گے۔حسن اتفاق سے ایک نام ناصرات الاحمدیہ بھی ذہن میں آیا۔بہر کیف صاحبزادی موصوفہ کے حضور کی خدمت میں درخواست کے جلد بعد میں حضور نے احمدی لڑکیوں کی تنظیم کے قیام کا اعلان فرمایا اور ایک کاغذ پر اپنے دست مبارک سے اس کا نام ناصرات الاحمدیہ تجویز فرمایا اور اس طرح سے اس تنظیم کی ابتداء ہوئی۔صاحبزادی سیده امۃ الرشید صاحب مستحق صد مبارک ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ان کے دل میں یہ مبارک تحریک ڈالی اور ان کی کوششیں بارآور ہوئیں۔(ماہنامہ مصباح اکتوبر ونومبر 1989ء) ☆۔☆