خطابات مریم (جلد دوم) — Page 769
خطابات مریم 769 پیغامات پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ گیمبیا 1988ء پیاری بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے جلسہ سالانہ میں شریک ہورہی ہوں۔یہ سال تو آپ کی تاریخ میں بہت مبارک سال ہے کہ حضرت خلیفہ اصیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ آپ کے ملک میں تشریف لائے۔اللہ تعالیٰ آپ کے آنے کو بہت مبارک کرے اور آپ کی جماعت بڑھتی چلی جائے۔ترقیات اپنے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں لاتی ہیں اور اس صورت میں جبکہ جماعت پر ایک سو سال ہونے میں صرف ایک سال باقی رہ گیا ہمیں جہاں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ احمدیت پر ایک صدی پوری ہونے والی ہے وہاں اس کے مطابق قربانیاں بھی دینی چاہئیں تا اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔اپنے علم کو بڑھائیں اور اس کے مطابق عمل کریں اور اپنی اولاد کی دینی تربیت کریں تا کہ ایک بچہ بھی ضائع نہ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ