خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 745 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 745

خطابات مریم 745 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ روز بل ماریشس 1986ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماء اللہ روز ہل ماریشس السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا اجتماع 3 رمئی کو ہو رہا ہے آپ کی خواہش پر مختصر سا پیغام بھجوا رہی ہوں۔معلوم نہیں یہ وقت پر پہنچتا ہے یا نہیں۔حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں۔یا ہم بجل اور کینہ اور حسد اور بغض اور بے مہری چھوڑ دو اور ایک ہو جاؤ۔قرآن شریف کے بڑے حکم دو ہی ہیں ایک تو حید و محبت و اطاعت باری عز اسمہ دوسرے ہمدردی اپنے بھائیوں اور اپنے بنی نوع کی۔(روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 550) میں آپ کی توجہ حضرت اقدس کے اس ارشاد کی طرف کراتی ہوں۔بعض لوگ دیکھنے میں بڑے عبادت گزار ہوتے ہیں چندے بھی دیتے ہیں لیکن اپنے بہن بھائیوں سے ان کا سلوک اچھا نہیں ہوتا۔ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ کا پیار وہی حاصل کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے بندوں سے بھی پیار کرتے ہیں ان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچاتے نہ زبان سے نہ ہاتھ سے۔صرف یہی نہیں کہ تکلیف نہیں دیتے بلکہ ان کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں کسی کو دکھ میں نہیں دیکھ سکتے۔ان کے آرام کو اپنے آرام پر ترجیح دیتے ہیں۔اس جذبہ کے بغیر جماعت میں اتحاد پیدا نہیں ہوسکتا وہ ایک نہیں ہو سکتے۔پس میری بہنو مجھے کسی لجنہ سے بھی اگر کسی لڑائی جھگڑے کی اطلاع ملے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ہماری ساری طاقت تو لڑائی جھگڑوں سے ضائع ہو جائے گی۔اتحاد کے لئے ضروری ہے کہ سب بہنوں میں تعاون ہو۔عہدیداروں کی مکمل اطاعت کی جائے۔دینی کاموں میں تعاون کیا جائے اور جماعتی کا موں کو اپنے گھر یلو فرائض پر مقدم رکھا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔