خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 52 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 52

خطابات مریم 52 59 تحریرات ہے توجہ دلاتی ہوں کہ حضرت مصلح موعود کی اس یاد گار کو جو ہر جگہ اپنی روشنی پھیلا رہی ہے بجھنے نہ دیں بلکہ اس کی روشنی کو تیز سے تیز کرنے کی کوششیں کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماءاللہ کا دفتر گرا کر دوبارہ تعمیر کیا جا چکا ہے اور عنقریب ہال کی تعمیر شروع ہونے والی ہے جس کے لئے 26 لاکھ روپے کی حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 16 جنوری کو تحریک فرمائی ہے میں امید کرتی ہوں کہ جس نیک ظن کا اظہار آپ کے متعلق حضور نے فرمایا ہے اسے آپ پورا کریں گی بلکہ اس سے بھی بڑھ کر قربانی پیش کریں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ دو سال کے عرصہ میں یہ چندہ آپ جمع کرسکیں۔آپ کی کوشش ہونی چاہئے کہ ہر احمدی بہن تک اس تحریک کو پہنچائیں تا کوئی احمدی بہن اس نیک تحریک میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور جس معیار پر حضرت مصلح موعود آپ کو پہنچانا چاہتے تھے آپ پہنچیں اور نمونہ بنیں ساری دنیا کیلئے۔☆۔☆ (ماہنامہ مصباح فروری 1987ء)