خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 672 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 672

خطابات مریم 672 پیغام 1982ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیاری ناصرات الاحمدیہ ماریشس السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ تمہارے اجتماع میں شامل ہو رہی ہوں۔پیغامات خدا کرے کہ بہت کامیاب اجتماع ہو۔جس کے ذریعہ تمہاری ایسی تربیت ہو کہ پہلے سے بڑھ کر تم دین کے کاموں میں حصہ لے سکو یا تمہارے دلوں میں ایسی محبت پیدا ہو جائے کہ با وجود کم عمر ہونے کے تم ہر کام میں اللہ تعالیٰ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دین کو دنیا پر مقدم کر سکو۔کہ یہی مقصد انسان کی زندگی کا ہے اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے بھیجا ہے اس لئے نہیں کہ وہ کھائے پیئے عیش کرے اور دنیا سے رخصت ہو جائے۔ہر وہ انسان قابل تعریف ہے جو اپنے پیچھے اچھی نسل چھوڑ کر جاتا ہے۔تم بھی احساس کرو کہ کیوں اللہ تعالیٰ نے تمہیں پیدا کیا ہے اور کیا تم اپنی اپنی عمر کے مطابق وہ غرض پوری کر رہی ہو یا نہیں؟ تمہارے دلوں میں ہر وقت یہ خواہش تو پیدا نہیں ہوتی کہ اچھے کپڑے پہننے کو ملیں کھیل کو د میں وقت گزرے یا یہ کہ زیادہ سے زیادہ دین سیکھیں اعلیٰ اخلاق سیکھیں سچائی ، دیانت، نماز کی پابندی ، اعلیٰ اخلاق ، ہر ایک کی ہمدردی ، خلوص دل میں ہوا گر یہ اوصاف دل میں پیدا ہو جائیں تو یقیناً ہم اس دنیا سے جاتے ہوئے خوشی محسوس کریں گے کہ اے رب ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا اور ہماری اگلی نسل ہماری جگہ لینے کو بخوبی تیار ہے۔اس ملک میں جہاں بہت سی قو میں آباد ہیں آپ نے اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ احمدیت کچی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سچے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کو احیاء اسلام کے لئے بھیجا ہے۔اگر عمل نہ ہوں تو کچھ نہیں اس لئے جو سیکھیں اس پر عمل کر کے دکھا ئیں ابھی سے بہت دعا کرنے کی عادت ڈالیں اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ