خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 647 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 647

خطابات مریم 647 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ قادیان۔1980ء ناصرات الاحمدیہ قادیان السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اللہ تعالیٰ آپ کا اجتماع مبارک کرے۔آپ چھوٹی چھوٹی ہیں لیکن کبھی اپنی زندگی کے مقصد کو نہ بھولیں۔آپ کے ذہن میں ہر وقت یہ بات رہنی چاہئے کہ آپ احمدی ہیں۔احمدیت کے معنی حقیقی اسلام۔اگر آپ کا عمل اسلام پر نہیں اور قرآن مجید کے اصولوں پر نہیں چلتیں تو آپ کا دعویٰ غلط ہے۔ہر احمدی بچی کچی ہو اعلیٰ اخلاق رکھنے والی ہو ہر ایک کی خدمت کرنے والی ہو۔ہر ایک کے دکھ درد میں کام آنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو سچ سچ کی ناصرات بننے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ