خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 764 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 764

764 الوداعی تقریب مورخہ 21 ظہور 1969ء لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی زیر صدارت طالبات تعلیم القرآن کلاس کی الوداعی تقریب لجنہ ہال میں منعقد ہوئی۔آخر میں آپ نے طالبات سے خطاب فرماتے ہوئے۔انہیں نصیحت فرمائی کہ جو کچھ انہوں نے اس کلاس میں سیکھا ہے وہ صرف عادت ڈالنے کے لئے تھا۔انہیں چاہئے کہ یہاں سے واپس جا کر قرآن شریف پڑھنے اور پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔اور نہ صرف کلام پاک کو پڑھیں بلکہ اس کے معانی پر بھی غور کیں اور اس کے احکام پر خود بھی عمل کریں۔اور دوسروں کو عمل کرنے کی ترغیب دیں۔بیہودہ فیشن۔بے راہ روی اور رسم ورواج کی لعنت کو دنیا سے مٹادیں۔دین کی باتوں کو اپنا کر دوام عمل اور اپنے نیک نمونہ سے دنیا پر یہ ثابت کر دیں کہ اسلام کا خدا ایک زندہ خدا ہے۔اور مذہب اسلام ایک زندہ مذہب ہے۔آپ نے کامیاب ہونے والی طالبات کو انعامات اور سندات عطا فرمائیں۔مصباح ستمبر 1969ء