خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 763 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 763

763 تحریک وقف عارضی اور احمدی مستورات مجلس شوری 1967ء کے موقعہ پر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے حضرت امیر المومنین کی خدمت میں تجویز پیش کی گئی تھی کہ احمدی مستورات دو ہفتہ سے چھ ہفتہ تک قرآن ناظرہ اور باترجمہ پڑھانے کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں اور ان کو ان کے شہر میں ہی پڑھانے کے لئے لگایا جائے حضرت امیر المومنین نے اس تجویز کو از راہ شفقت پسند فرماتے ہوئے منظور فرما لیا تھا حضور کی منظوری کے بعد کچھ عورتوں نے اپنے آپ کو وقف بھی کیا اور جہاں جہاں دفتر وقف عارضی کی طرف سے ان کو لگایا گیا کام بھی کیا لیکن ابھی تک سب بہنوں نے اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ منظوری دے کر آپ پر ایک بہت بڑا احسان کیا۔اور آپ کو خدمت دین اور خدمت قرآن کا ایک موقع عطا فرمایا تھا۔لیکن ابھی تک اپنے نام پیش کرنے والیوں کے نام بہت کم ہیں۔تمام لجنات کو چاہئے کہ اس تحریک کو اپنی نمبرات کے سامنے بار بار پیش کریں نام پیش کرنے کے لئے ایک فارم پر کرنا ہوتا ہے۔جو دفتر مرکز یہ کولکھ کر منگوایا جا سکتا ہے۔ہر شہر سے اتنی مستورات کے نام ہونے چاہئیں کہ دو ہفتہ وقف قائم کرتے ہوئے ان کے شہر میں تعلیم القرآن کا ایک تسلسل قائم رہے۔اور ناغہ نہ ہو میں امید کرتی ہوں کہ ہر شہر قصبہ اور گاؤں کی وہ عورتیں جو قرآن کریم پڑھ سکتی ہیں ناظرہ باترجمہ وہ اپنے نام دو ہفتہ سے چھ ہفتہ تک کے لئے جتنا وقت دینا ان کے لئے آسان ہو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کریں۔مصباح فروری 1969ء