خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 765 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 765

765 گھٹیالیاں ( ضلع سیالکوٹ ) میں احمدی مستورات کے ایک تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا آپ قرآن کریم کی باقاعدہ تلاوت اور تعلیم قرآن پر زور دیں کیونکہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض ہی یہی ہے کہ مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بنایا جائے اور قرآن کریم اور اسلام کے نور کو ساری دنیا میں پھیلایا جائے اور ساری دنیا کو حبیب خدا حضرت محمد مصطفے ﷺ کی غلامی میں داخل کیا جائے تا کہ دنیا میں حقیقی اسلام کے قیام اور قرآنی انوار کے انتشار سے پائدار امن قائم ہو جائے اور مخلوق اپنے خالق حقیقی کو پہچان لے۔حضرت سیدہ موصوفہ نے احمدی خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولادوں کی تربیت ایسے رنگ میں کریں کہ وہ اسلام اور احمدیت کے فدائی اور خدمت گزار و جان نثار ثابت ہوں ان کے قلوب میں اسلام ، بانی اسلام ﷺ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، خلفائے راشدین اور خلیفہ وقت کی محبت گھر کر جائے۔آپ نے فرمایا کہ ہمیں ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کے عہد پر قائم رہنا چاہئے اور با ہم انتہائی اتحاد، محبت، یک جہتی اور صلح و آشتی سے رہنا چاہئے تا کہ خدمت و اشاعت دین کے عظیم الشان کام میں کوئی حرج واقعہ نہ ہو۔اگر کبھی بدقسمتی سے کسی جماعت کے افراد میں کوئی وقتی اختلاف پیدا ہو بھی جائے تو اس کو دینی اور جماعتی کاموں میں حائل نہیں ہونے دینا چاہئے آپ نے بڑے درد بھرے لہجے میں فرمایا کہ آپ سب اپنے دلوں کے بغضوں اور کینوں اور دشمنوں کو ایمان کے پانی سے دھوڈالیں اور خدا تعالیٰ کی رضا و خوشنودی ، حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت خلیفہ وقت کی اطاعت کی خاطر اور اسلام کی سربلندی اور غلبہ کی خاطر اپنے باہمی تنازعات و مناقشات کو ختم کر دیں اور ہمیشہ ہر حال میں رسول کریم ﷺ کے مبارک اُسوہ پر گامزن ہوں۔کیونکہ ہر برکت و بھلائی کا منبع اور ہر کامیابی وسربلندی کا راز قرآن کریم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے ، حضرت محمد رسول پاک ﷺ کے پاک نمونہ کو اپنانے اور خلیفہ وقت کی اطاعت کرنے میں مضمر ہے۔ہماری زندگی اور موت اسلام اور ایمان پر آنی چاہئے آپ نے اسلام کے غلبہ کی خاطر مسلسل قربانیاں کرنے کی بھی تلقین فرمائی۔مریم گرلز مڈل سکول گھٹیا لیاں کا ذکر کرتے ہوئے حضرت سیدہ ممدوحہ نے فرمایا کہ