خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 719 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 719

719 خطاب جلسه لجنہ اماءاللہ چک 9 پنیار ضلع سرگودہا مورخہ 29 اپریل کو چک 9 پنیار ضلع سرگودہا کے اہم جلسہ میں شرکت کرنے کی غرض سے حضرت سیده ام متین صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ از اراه شفقت تشریف لے گئیں۔آپ نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں مقامی لجنہ کے پُر خلوص جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے قلوب میں جو باہمی محبت پیدا کر دی ہے یہ محض احمدیت ہی کی برکت ہے اور اسی برکت کا یہ نتیجہ ہے کہ سب احمدی خواہ وہ مرد ہوں یا عورت، بچے ہوں یا بوڑھے ایک ہی جذبہ سے سرشار ہیں اور وہ یہ کہ دنیا میں اسلام کا بول بالا ہو اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم ہو۔“ آپ نے نہایت دلنشین پیرایہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت اور احمد بیت کی غرض وغایت کو واضح فرمایا اور پھر لجنہ اماءاللہ کے قیام کی غرض وغایت بتاتے ہوئے آپ نے احمدی مستورات کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی۔اور اس سلسلہ میں قرآن کریم ناظرہ اور باترجمہ سیکھنے کی بالخصوص تحریک فرمائی۔تا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا ہمیں صحیح رنگ میں علم ہو سکے اور ہم صحیح اسلامی تعلیم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال سکیں اور اپنی اولاد کی تربیت کر سکیں۔الفضل 4 مئی 1966 ء )