خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 718
718 جلسه سیرت النبی ﷺ لجنہ اماءاللہ ایبٹ آباد عليسة حضرت سیدہ موصوفہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت على خلق اللہ عشق الہی اور غیرت الہی سے تعلق رکھتے ہوئے چند واقعات سنائے اور فرمایا کہ ان واقعات کو سن کر ہمیں یہ غور کرنا چاہئے کہ ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور آپ ﷺ کے صحابہ کی زندگی ہمیں کیا سبق دیتی ہے۔وہ کیا چیز تھی جس نے ان بادیہ نشینوں کو خاک ذلت سے اُٹھایا اور دنیا کی سب سے بڑی طاقتوں کو ان کے سامنے جھکا دیا۔وہ صرف ایک ہی چیز تھی قربانی۔جب انسان یہ عزم صحیح کر لیتا ہے کہ جو کچھ میرا ہے وہ میرا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے جو میں سب اس کے راستے میں قربان کر دوں گا۔تب خد تعالی بھی اسے نوازتا ہے اور دائی زندگی عطا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کی توفیق عطا فرمائے کہ اسی طرح ہمیں قرب الٹی میسر آ سکتا ہے۔الفضل 14 مئی 1966 ء