خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 692 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 692

692 فضل عمر جونئیر ماڈل سکول میں ناصرات الاحمدیہ کا قیام 12 مارچ 1961ء بروز جمعرات سکول میں ناصرات کا پہلا اجلاس ہوا۔حضرت سیدہ ام متین صاحبہ صدر لجنہ اماء الله مرکزیہ نے ایک مختصر تقریر کے ساتھ ناصرات الاحمدیہ حلقہ فضل عمر جونئیر ماڈل سکول کا افتتاح فرمایا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد آپ نے بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا اس وقت تم سب کو اس لئے جمع کیا گیا ہے کہ تمہارے سکول میں ناصرات الاحمدیہ قائم کی جائے۔ناصرات الاحمدیہ کے معنی ہیں احمدیت کی مدد کرنے والیاں آج تم سب ناصرات الاحمدیہ میں شامل ہوگئی ہو تم پر یہ ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ تم اپنی پڑھائی اور دوسرے مشاغل کے ساتھ کچھ ایسے کام بھی سرانجام دو جو احمدیت کو ترقی دیں اسی غرض سے اب تمہارے اجلاس ہوا کریں گے اور تمہیں تربیت دی جائے گی۔تا کہ جب تم 16 برس کی عمر میں لجنہ اماءاللہ میں شامل ہو تو تمہیں پھر سے تربیت دینے کی ضرورت نہ پڑے۔تقریر جاری کرتے ہوئے آپ نے فرمایا۔یوں تو تمہاری نگران تمہاری کوئی مس ہی ہوں گی لیکن اس بات کے پیش نظر کہ تم بھی ناصرات کا کام کرنا سیکھو اور تم میں کام کرنے کی ذمہ داری پیدا ہو یہ فیصلہ کیا گیا کہ بڑی کلاس کی لڑکیوں میں سے صدر اور سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے جو اپنی نگران کی زیر نگرانی کام کیا کریں گی۔ان کو دیکھ کر چھوٹی بچیوں کو بھی کام کرنے کا شوق پیدا ہوگا۔اور بڑی ہو کر وہ بھی کام کرنے والیاں ہوں گی۔آپ میں سے جو بھی صدر اور سیکرٹری بنیں وہ اس بات کو ذہن نشین کر لے کہ تمہارے اس سارے پروگرام کا مطلب یہ ہے کہ تم اچھے اچھے کام کرو جس سے جماعت کو تقویت حاصل ہو آج تمہاری ناصرات کا افتتاح ہو گیا ہے خدا کرے اب تم ناصرات کی دوسری شاخوں کے ساتھ مل کر کام کرنا سیکھو اور بڑی ہو کر احمدیت اور اسلام کی زیادہ سے زیادہ مدد کر سکو۔مصباح مئی 1961