خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 693
693 حضرت سیدہ ام متین صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا سیالکوٹ میں ورود سیرت النبی کے موضوع پر تقریر 18 نومبر 1961ء کو سیالکوٹ تشریف لے جانے پر آپ نے سیالکوٹ کی ممبرات سے خطاب کرتے ہوئے آنحضرت ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔آپ نے فرمایا:۔حضور ہے جہاں اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے اور اس ذات واحد کی عبادت کرنے میں بے مثال تھے۔وہاں اپنے گھر والوں اپنے ہمسایوں اپنے ساتھیوں۔عورتوں۔غریبوں اور غلاموں سے حسن سلوک میں بھی اپنی مثال نہیں رکھتے تھے۔حضرت عائشہ صدیقہ نے آپ کے اعلیٰ اخلاق کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا ہے۔كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ مسند احمد باقی مسند الانصار جلد 6ص 91) یعنی آپ کی زندگی اور سیرت قرآن کے عین مطابق تھی۔آپ نے مختلف مثالوں کے ذریعہ وضاحت فرمائی کہ کس طرح آپ عورتوں کے لئے رحمت اتم تھے۔اور کس طرح غلاموں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے آپ نے اپنا اعلیٰ نمونہ پیش فرمایا۔الغرض بڑے دلچسپ اور دلنشین انداز میں آپ نے حضور کے اخلاق عالیہ پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت پر روشنی ڈالی اور آنحضرت ﷺ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق کی مثالیں نہایت دلچسپ پیرائے میں بیان کیں۔لجنہ سیالکوٹ کے لئے یہ ایک تاریخی دن تھا جو ہمیشہ یادر ہے گا۔الفضل 2 دسمبر 1961ء