خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 658
658 لئے آپ کو ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔خواہ وہ جانی قربانی ہو۔مال کی ہو۔اولاد کی ہو یا وقت کی۔آپ کا تعلق خلیفہ اسیح کے ساتھ اتنا مضبوط ہونا چاہئے کہ کوئی بڑے سے بڑا تعلق کوئی بڑے سے بڑا حملہ آور اس تعلق میں حائل نہ ہو سکے۔بیعت کا مطلب ہی یہ ہے کہ ایک ہاتھ پر بیعت کر لینے اور ایک انسان کو اپنا امام تسلیم کر لینے کے بعد اپنی کوئی خواہش باقی نہ رہ جائے۔امام کے ہاتھ میں ہاتھ دینا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہاتھ دینا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَدُ اللهِ فَوقَ ايديهم کس کا دل چاہتا ہے کہ خدا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیکر پھر واپس کھینچ لے۔یہ مسجد جس کا آج افتتاح ہورہا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے مکمل تو ہوگئی ہے لیکن جتنا اس پر خرچ آیا ہے ابھی اتنا چندہ جمع نہیں ہوا ہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ جب تک رقم پوری نہ ہو۔ہم چین سے نہ بیٹھیں بہت بڑی رقم ابھی ادا کرنی باقی ہے۔کوشش کریں کہ کوئی ایک احمدی عورت بھی ایسی نہ رہ جائے جس نے اس میں حصہ نہ لیا ہو۔اپنے اخراجات کو پس پشت ڈالتے ہوئے۔سادگی اختیار کرتے ہوئے۔اپنی ضرورتوں کو چھوڑتے ہوئے اسلام کی ضرورت کو پہلے پورا کریں۔اور حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں اس وقت تک چین سے نہ بیٹھنا چاہئے جب تک دنیا کے ہر شہر میں ایک ایک مسجد تعمیر نہ ہو جائے۔جہاں سے پانچوں وقت اللہ اکبر کی صدا بلند ہو۔جہاں ہر وقت آنحضرت ﷺ پر درود بھیجا جائے۔جہاں سے ہر وقت اسلام کے جاں نثار۔اسلام کا پیغام دنیا کو سناتے رہیں حتی کہ ساری دنیا اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 454 آمین ثم آمین