خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 659 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 659

659 پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ماریشس 1967ء ممبرات لجنہ اماءاللہ ماریشس ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع پر لجنہ اماءاللہ ماریشس کی طرف سے آیا ہوا پیغام پڑھا گیا تمام احمدی خواتین جو جلسہ میں موجود تھیں سب کی طرف سے آپ کو السلام علیکم کا تحفہ پہنچاتی ہوں۔لجنہ اماءاللہ کو قائم ہوئے 45 سال گزر چکے ہیں لجنہ اماءاللہ کے قیام کی غرض جو حضرت مصلح موعود نے اس تنظیم کو قائم کرتے ہوئے بیان فرمائی تھی یہ ہے کہ ”ہماری پیدائش کی جو غرض و غایت ہے اس کو پورا کرنے کیلئے عورتوں کی کوششوں کی بھی اسی طرح ضرورت ہے جس طرح مردوں کی ہے۔جہاں تک میرا خیال ہے عورتوں میں اب تک اس کا احساس پیدا نہیں ہوا کہ اسلام ہم سے کیا چاہتا ہے ہماری زندگی کس طرح صرف ہونی چاہئے۔جس سے ہم بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر کے مرنے کے بعد بلکہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوسکیں۔دشمنانِ اسلام میں عورتوں کی کوشش سے جو روح بچوں میں پیدا کی جاتی ہے اور جو بدگمانی اسلام کی نسبت پھیلائی جاتی ہے۔اس کا اگر کوئی توڑ ہوسکتا ہے تو وہ عورتوں کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے۔۔۔اس طرح عورتوں کی اصلاح بھی عورتوں کے ذریعہ سے ہی ہو سکتی ہے۔“ پس میری عزیز بہنو الجنہ کے قیام کی سب سے بڑی غرض یہی ہے کہ ایک طرف تو ہم اپنی زندگیوں کو اپنے وقتوں کو اپنے مالوں کو اس رنگ میں خرچ کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکیں۔ہماری زندگیاں ہوں دین کیلئے اور وہ یہ ماننے پر مجبور ہو جائیں کہ یہ انقلاب عظیم ان میں قرآن مجید کی تعلیم پر عمل کرنے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانے کے نتیجہ میں برپا ہوا ہے۔دوسری طرف اپنی اولادوں اور نئی نسل کی تربیت کی بڑی بھاری ذمہ داری ہم پر ہے۔کہ ہماری اولادوں کی تربیت قرآنی اصولوں کے مطابق ہو اور ان میں مذہب کی محبت ہو۔نظام سے وابستگی ہو۔حضرت خلیفہ اسیح کی اطاعت کا جذبہ ہو۔قرآن مجید کی تعلیم پر عمل کرنے کا شوق ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو خود قرآن کریم پر چلنے اور اپنی اولادوں کی صحیح تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔