خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 657 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 657

657 پیغام لجنات بیرون پاکستان تمام پاکستان کی لجنات کو یہ اطلاع دی گئی کہ 21 جولائی 1967ء کو حضرت خلیفۃالمسیح الثالث ایده اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کوپن ہیگن کی مسجد کا افتتاح فرمائیں گے۔اس دن ہر لجنہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے جلسہ کرے۔جو پیغام بیرون پاکستان لجنات کو بھجوایا گیا۔اس کی نقل درج ذیل کی جاتی ہے۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم ممبرات لجنہ اماءاللہ ! وعلى عبده المسيح الموعود اسلام علیکم ورحمة الله و بر کاشت آپ سب کو مبارک ہو کہ آج کے دن 21 جولائی حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو پن بیگن کی مسجد کا افتتاح اپنے مبارک ہاتھوں سے فرمار ہے ہیں۔احمدی خواتین کی کتنی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں کفرو د جالیت کی سرزمین میں تین مسجدیں بنانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ہم اس پر جتنا بھی خدا تعالیٰ کا شکر ادا کریں کم ہے مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اور آنحضرت ﷺ کے فرمان کے مطابق ”جو اس دنیا میں خدا کا گھر بناتا ہے اللہ تعالیٰ جنت میں اس کیلئے گھر بناتا ہے“ بخاری کتاب الصلوة مسجد کی تعمیر حقیقت میں خدا تعالیٰ کا نام بلند کرنے اور اسلام کی تبلیغ کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کا پہلا زینہ ہے۔اس کے بغیر مسلمانوں میں مرکزیت اور اتحاد پیدا ہی نہیں ہوسکتا۔پھر ہمارے لئے یہ امر بھی انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ اس مسجد کا افتتاح ہمارے پیارے امام ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نافلہ اور حضرت مصلح موعود کے لخت جگر فرمارہے ہیں۔آپ سب دعائیں کریں عاجزی اور گریہ وزاری کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے اسلام کے غلبہ کے سامان اس ملک میں پیدا کرے۔خدا کی عظمت اور شان ظاہر ہو۔دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہو جائے اور مامور وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پہچان جائے۔آمین۔یہ خوشی اور مسرت کی گھڑیاں آپ کو اپنی ذمہ داری کی طرف بھی توجہ دلاتی ہیں کہ اسلام کے غلبہ کے