خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 646 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 646

646 ہے کہ ایسے اخلاق پیدا کر و۔جو دوسروں پر تمہاری فوقیت ظاہر کریں۔مذہب اسلام نے تو زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق راہ نمائی کی ہے۔لیکن افسوس کہ مسلمانوں نے ان کو چھوڑ دیا اور دوسری قوموں نے انہیں اختیار کیا۔چند بہت ضروری باتیں ہیں جن کی طرف تمہیں توجہ دلاتی ہوں اور وہ یہ ہیں۔1۔اپنے اندر سچائی کی عادت پیدا کرو۔اور اس پر اس شدت سے قائم ہو کہ خواہ کچھ بھی ہو جائے لیکن تمہاری زبان سے سچ کے سوا اور کچھ نہ نکلے۔2۔دیانت داری کی عادت ڈالو۔3 محنت کی عادت ڈالو۔جس کو محنت کی عادت نہیں وہ نہ دنیا میں کامیاب ہوسکتا ہے نہ دین میں۔4۔اپنے مذہب اور سلسلہ کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا کرو خواہ وہ قربانی مال کی صورت میں ہو۔جسمانی ہو یا وقت کی ہو۔لیکن خدا تعالیٰ اور اس کے مامور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سلسلہ۔دوسری سب باتوں پر مقدم رہیں۔اور ان سب باتوں کے حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دین کا علم حاصل کرو۔اس زمانہ میں جبکہ سوفی صدی بچیاں سکولوں میں دنیاوی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علم سیکھنا اور بھی ضروری ہے تا کہ موجودہ آزادی اور مغربی تعلیم کے زیر اثر جو زنگ دلوں پر لگے وہ دینی تعلیم سے دور ہو جائے۔اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ و ناصر ہو اور احمدیت جو حقیقی اسلام ہے اس کے ساری دنیا میں پھیلانے میں تم ممد اور معاون ثابت ہو۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ تاریخ لجنہ جلد سوم نمبر 49