خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 645
645 ناصرات الاحمد یہ راولپنڈی کے پہلے سالانہ اجتماع کے لئے پیغام ناصرات الاحمدیہ کا پہلا سالانہ اجتماع 18 ستمبر 1960ء کو راولپنڈی میں منعقد ہوا اس اجتماع کے لئے صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے جو پیغام بھجوایا پیش کیا جاتا ہے۔پیغام اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لجنہ اماءاللہ راولپنڈی کی نگران شعبہ ناصرات الاحمدیہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میں ان کے اجتماع کے موقع پر جو 18 ستمبر کو منعقد ہو رہا ہے ان کے لئے کوئی پیغام بھجواؤں۔سوان کی خواہش کے پیش نظر مندرجہ ذیل مضمون بھجوا رہی ہوں۔سب سے پہلے میں آپ کو ناصرات الاحمدیہ کا اجتماع منعقد کرنے پر مبارکباد دیتی ہوں۔خدا کرے کہ اجتماع کامیاب ہو اور ایسے پروگرام بنائے جائیں جو ہماری بچیوں کو سچا اور باعمل مسلمان بنانے میں مفید ثابت ہوں۔دو ،، ”ناصرات الاحمديه قائم کرنے کی غرض یہی ہے کہ بچپن سے ان میں مذہب کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا ہو اور بڑی ہوکر وہ اپنے سلسلہ اور قوم اور ملک کے لئے بابرکت اور مفید وجود ثابت ہوں لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان میں ابھی سے ایسی عادات اور اخلاق پیدا کئے جائیں جو ایک مسلمان کا خاصہ ہیں۔سوضروری ہے کہ بچیوں کے لئے بار بار ایسے اجتماع کئے جائیں۔جن میں شامل ہو کر وہ اسلامی آداب اور اسلامی اخلاق سیکھیں اور دوسروں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں۔میری عزیز بچیو تم نے دنیا کو اسلام کا درس دیتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ پہلے خود نمونہ بنو۔اس کے لئے ضروری