خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 629 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 629

629 طرف بڑھ رہی ہے ہم نے اپنے گھروں ، اپنے بچوں ، اپنے محلوں ، اپنے شہروں کو اس آگ کے شعلوں سے محفوظ رکھنا ہے۔اور اس کا علاج صرف یہی ہے کہ قرآن پڑھیں۔قرآن پر عمل کریں کہ یہی ہمارا دستور العمل ہے اور یہی ہمارا مقصد حیات۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اس حقیقت کو جو خدا تک پہنچاتی ہے۔قرآن سے پایا۔ہم نے اس خدا کی آواز سنی۔اور اُس کے پُر زور بازو کے نشان دیکھے جس نے قرآن کو بھیجا۔سو ہم یقین لائے کہ وہی سچا خدا اور تمام جہانوں کا مالک ہے ہمارا دل اُس یقین سے ایسا پُر ہے جیسا کہ سمندر کی زمین پانی سے۔سو ہم بصیرت کی راہ سے اس دین اور اس روشنی کی طرف ہر ایک کو بلاتے ہیں۔ہم نے اس نور حقیقی کو پایا جس کے ساتھ سب ظلمانی پر دے اٹھ جاتے ہیں اور غیر اللہ سے در حقیقت دل ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔یہی ایک راہ ہے جس سے انسان نفسانی جذبات اور ظلمات سے ایسا با ہر آ جاتا ہے جیسا کہ سانپ اپنی کینچلی سے۔“ روحانی خزائن جلد 13 - کتاب البریہ صفحہ 65 سو آئندہ سال کے لئے تمام نمائندگان یہاں سے جا کر ایک مربوط اور منظم لائحہ عمل قرآن کریم کی تعلیم کا بنائیں اور گزشتہ ہستیوں کو ترک کرتے ہوئے آئندہ اس کمی کو دور کریں۔جوان میں موجود ہے۔ضرورت صرف عزم کرنے کی ہے۔دنیا کا کوئی کام ناممکن نہیں۔لفظ ناممکن احمدی مستورات کی لغت میں نہیں ہونا چاہئے۔اگر ہماری مستورات لاکھوں روپے جمع کر کے مساجد تعمیر کرواسکتی ہیں تو اپنی قربانی دینے والی بہنوں سے ہم یقینا یقینا یہ توقع رکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنے اوقات صرف کر کے اپنی بچیوں کی دینی تعلیم کی طرف پوری توجہ دیں گی۔میری عزیز بہنو! قوم کے بچے آپ کے پاس خدا تعالیٰ کی ایک امانت ہیں۔ان کی صحیح تربیت کرنا۔انہیں دین دار اور باخدا بنانا آپ کا کام ہے۔خدا کرے کہ آپ کی گودوں کے پالے اور آپ کی قوم کے بچے آپ کی تربیت میں اپنے رب کو پہچانیں اس کے فضلوں کے وارث بنیں اپنے رب کے حضور انتہائی قربانیاں بھی بشاشت سے پیش کریں۔آمین الھم آمین۔سال رواں کے کاموں پر تبصرہ کا تو وقت نہیں لیکن خواتین ربوہ آپ سب کی دعاؤں اور شکریہ کی حقدار ہیں جنہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ