خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 491 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 491

491 رسومات کے خلاف جہاد :۔عورتوں کے لئے آپ نے خاص طور پر رسومات کے خلاف جہاد کا اعلان کیا فرمایا ہے۔آپ نے 23 جون 1967ء کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا:۔اس وقت اصولی طور پر ہر گھرانے کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ہر گھر کے دروازے پر کھڑا ہوکر اور ہر گھر انہ کو مخاطب کر کے بد رسوم کے خلاف جہاد کا اعلان کرتا ہوں اور جو احمدی گھرانہ بھی آج کے بعد ان چیزوں سے پر ہیز نہیں کرے گا اور ہماری اصلاحی کوششوں کے باوجود اصلاح کی طرف متوجہ نہیں ہوگا وہ یہ یاد رکھے کہ خدا اور اس کے رسول اور اس کی جماعت کو اس کی کچھ پروا نہیں وہ اس طرح جماعت سے نکال کے باہر پھینک دیا جائے گا جس طرح دودھ سے مکھی۔پس قبل اس کے کہ خدا کا عذاب کسی قہری رنگ میں آپ پر وارد ہو اپنی اصلاح کی فکر کرو اور خدا سے ڈرو اور اس دن کے عذاب سے بچو کہ جس دن کا ایک لحظہ کا عذاب کا بھی ساری عمر کی لذتوں کے مقابلہ میں ایسا ہی ہے کہ اگر یہ لذتیں اور عمریں قربان کر دی جائیں اور انسان اس سے بچ سکے تو تب بھی وہ مہنگا سودا نہیں سستا ہے۔“ اگر ایک احمدی عورت بھی آپ کے حکم کی خلاف ورزی کرتی ہے تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نا فرمان ہے اور اس کو اللہ تعالیٰ کے غضب سے ڈرنا چاہئے ہمارے صحابہ کرام کی مثال ہمارے سامنے ہے کس طرح آنحضرت ﷺ کی ایک آواز پر انہوں نے شراب چھوڑ دی اور جہالت کی سب رسومات ترک کردیں۔اگر ہمارے دلوں میں ایمان ہے اگر ہم نے سچے دل سے بیعت کی ہے تو جس احمدی گھرانہ تک حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی آواز پہنچے اور وہ اس پر عمل نہ کرے تو اسے قہر الہی سے ڈرنا چاہئے۔الہ تعالیٰ جس بندہ کواپنے کام کے لئے کھڑا کرتا ہے اس کے مقام کی اسے بڑی غیرت ہوتی ہے۔پس احمدی خواتین کی چوتھی عظیم الشان ذمہ داری یہ ہے کہ وہ حضرت خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی کامل طور پر فرمانبردار اور خلافت کی وفادار ہوں اور یہی جذبہ اپنی اولادوں میں پیدا کرتی چلی جائیں تا نسلاً بعد نسل جانثاران خلافت احمدیہ کی جماعت پیدا ہوتی رہے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے ہر مرد اور عورت اور بچہ بچہ کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنے خلیفہ کے ہر حکم کی اطاعت کرتے ہوئے اسلام کی ترقی کے لئے قدم بڑھاتے چلے جائیں۔