خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 489 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 489

489 نے بے پردگی اختیار کی قرآن چھوڑ کر اسلامی تعلیم سے غافل ہو کر اور جاہل رہ کر عیسائی عورتوں کی نقل میں۔اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ ہے کہ آہستہ آہستہ عیسائیت کا رعب ختم ہو جائے گا اور جلد وہ وقت آئے گا جب ساری دنیا میں صرف ایک ہی مذہب ہو گا۔اسلام،۔جب اسلام کی حقانیت دنیا کی قوموں پر ظاہر ہوگی اور آنحضرت ﷺ کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہوئے دنیا آپ کے قدموں پر جھکی اس احساس کے ساتھ کہ اب دنیا میں امن صرف قرآن کی تعلیم پر چلنے سے ہی حاصل ہوسکتا ہے تو وہ لوگ موجودہ تہذیب سے نفرت کریں گے اور اسلام کی حکومت کو قبول کریں گے بے پردگی سے نفرت کا احساس مغربی قوموں میں بھی پیدا ہو چکا ہے اور مرد عورت کے آزادانہ اختلاط کو وہ اب دل میں بُرا سمجھنے لگے ہیں۔جو نہی اسلام کی طرف یہ لوگ جھکے اور ضرور جھکیں گے ہمارا ایمان ہے کہ خدا کے مسیح کے منہ کی نکلی ہوئی ایک ایک بات اپنے وقت پر پوری ہوگی جس طرح اس وقت تک پوری ہوتی چلی آئی ہیں تو ان قوموں کی عورتیں آپ سے زیادہ باپردہ اور اسلام کے اصول پر چلنے والیاں ہوں گی۔آج آپ ان سے متاثر ہو کر ان کے پیچھے چل رہی ہیں کل وہ اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا ہو کر آپ سے نفرت کریں گی کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کا زمانہ پایا اور ان کی برکات سے فائدہ نہ اٹھا کر اپنے آپ کو دنیا کے لئے نمونہ نہ بنایا۔پس قرآن کو اس طرح اپناؤ کہ تمہارے دلوں پر قرآن کی حکومت ہو۔تمہارے گھروں میں قرآن کی حکومت ہو سارے معاشرہ میں ایک عورت اور بچی بھی ایسی نہ ہو جو قرآن کے احکام سے ناواقف ہو اور ان پر عمل نہ کرتی ہو۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔اسلام کی ترقی خلافت سے وابستہ ہے:۔اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت کے ساتھ قرآن مجید میں اطاعت رسول کو لازمی قرار دیا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی کامل اطاعت کے بغیر اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت بھی نہیں کی جاسکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام حل کامل تھے آنحضرت ﷺ کے اور آپ کے خلفاء جانشین ہیں حضرت مسیح موعو علیہ السلام کے۔اللہ تعالیٰ کی اور آنحضرت ﷺ کی کامل اطاعت کرنے والوں سے ہی اللہ تعالیٰ نے انعام خلافت کا وعدہ فرمایا ہے کہ جب تک وہ اس ایمان پر قائم رہیں گے کہ اسلام کی بقاء اور استحکام کے لئے خلافت کا قائم رہنا ضروری ہے اور اس انعام کی شان کے مطابق اعمال بجالاتے رہیں گے اللہ تعالیٰ ان میں یہ انعام جاری رکھے گا۔