خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 472
6472 سپاسنامه بحضور سید نا حضرت امیر المومنین خلیلہ اسیح الثالث اید واللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز منجانب لجنہ اماءاللہ مرکز یہ جو حضرت صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے پیش کیا سیدنا وامامنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز السلام عليكم ورحمته الله وبركاته احمدی مستورات کی عالمی تنظم لجنہ اماءاللہ کیلئے یہ اک عظیم الشان خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے اُسے سیدنا واما منا پیارے آقا حضرت اصلح الموعود کے باون سالہ کامیاب دور خلافت کے شکرانہ کے طور پر مسجد نصرت جہاں“ کی تحریک کو کامیاب بنانے کی توفیق دی۔یہ ایک منفر د سعادت ہے۔جس کیلئے لجنہ اماء اللہ جتنا بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے کم ہے۔پھر اس سلسلہ کی دوسری بہت بڑی سعادت یہ ہے کہ اس یادگار مسجد کا افتتاح حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سفر یورپ اور وہاں کے لوگوں تک اسلام کا کامیاب پیغام پہنچانے کا باعث ہوا۔الحمد للہ علی ذالک۔حضور کا یہ کامیاب سفر یورپ اور پھر بخیر وعافیت مظفر و منصور مراجعت پر ہمارے دل خوشیوں سے لبریز اور اللہ تعالیٰ کے شکر میں سجدہ ریز ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا محض فضل و کرم ہے کہ اس نے ہماری حقیر قربانیوں کو قبول فرمایا اور حضور کو یورپ میں کامیابی اور کامرانی کے ساتھ پیغام حق پہنچانے اور وہاں اشاعت اسلام میں وسعت کیلئے امکانات کا جائزہ لینے کا موقع عنایت کیا۔یہ سفر جہاں حضور کی روحانی قیادت کی کامیابی کی دلیل ہے وہاں بہترین نتائج کے لحاظ سے عظیم الشان مستقبل کا بھی حامل ہے۔اس سفر کے دوران میں جماعت نے بھی محبت کے عجیب نظارے دیکھے۔جہاں حضور نے جماعت سے مشفقانہ اور محبت بھرے جذبات کا اظہار فرمایا۔وہاں جماعت کو بھی محبت و الفت ، خلوص و عقیدت کے گلدستے پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور حضور نے ان جذبات خلوص کو نوازا۔اور اپنے قلب اطہر میں جگہ دی۔ساری جماعت خداوند تعالیٰ کا بھصمیم قلب شکر ادا کرتی ہے۔کہ اس نے ایک بے پناہ محبت کرنے والے اور دلوں کو موہ لینے والے امام اور پیارے آقا کے بعد ہمیں تیسرا مشفق اور مہربان امام همام عطا