خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 471 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 471

471 یا در کھے کہ خدا اور اس کے رسول اور اس کی جماعت کو اس کی کچھ پرواہ نہیں ہے۔وہ اس طرح جماعت سے نکال باہر پھینک دیا جائے گا۔جس طرح دودھ سے مکھی پس قبل اس کے کہ خدا کا عذاب کسی قہری رنگ میں آپ پر وارد ہو یا اس کا قہر جماعتی نظام کی تعزیر کے رنگ میں آپ پر وارد ہو۔اپنی اصلاح کی فکر کرو اور خدا سے ڈرو اور اس دن کے عذاب سے بچو کہ جس دن کا ایک لحظہ کا عذاب بھی ساری عمر کی لذتوں کے مقابلہ میں ایسا ہی ہے کہ اگر یہ لذتیں اور عمرمیں قربان کر دی جائیں۔اور انسان اس سے بچ سکے تو تب بھی وہ مہنگا سودا نہیں۔“ پس عزیز بہنو! آپ سب نے اپنے امام کے ہاتھ پر اس عہد کے ساتھ بیعت کی تھی کہ جو نیک کام آپ بتائیں گے اس میں آپ کی پوری پوری فرمانبرداری کروں گی۔آپ کے امام نے ایک طرف آپ کو قرآن مجید کی تعلیم کا چرچا کرنے کا ارشاد فرمایا ہے تو دوسری طرف رسومات کے خلاف اعلان جہاد کیا ہے۔اس امید اور یقین کے ساتھ کہ آپ میں سے ہر ایک عورت آج کے بعد رسومات کے پھندے توڑ کر آزاد ہو جائیگی۔اور اپنے امام کی کامل اطاعت کرتے ہوئے۔اپنے گھروں کو پاک کرنے کیلئے شیطانی وسوسوں کی سب راہوں کو اپنے گھروں پر بند کر دے گی۔اور دعا اور کوشش سے اپنی تمام طاقتیں اور صلاحتیں توحید کے قیام کے لئے خرچ کرے گی۔جو جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض و غایت ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔آمین۔الھم آمین۔مصباح جنوری 1968 ء