خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 403 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 403

403 مکمل اطاعت کے ترقی ناممکن ہے۔ہر تحریک جو خلیفہ وقت کی طرف سے پیش ہو اس پر ہر مرد عورت اور بچہ کا لبیک کہنا فرض ہے۔تمام تنظیموں کا کام بھی یہی ہونا چاہئے کہ خلیفہ وقت کی تحریکات کو چلانے میں اپنی قوتیں بروئے کارلائیں۔حضرت مصلح موعود نے بھی جب لجنہ اماءاللہ ا قیام فرمایا تو بجنہ اماءاللہ کے دستور کی ایک شق یه قرار دی: اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کے لئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ اسکیم کے مطابق اور اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کا روائیاں ہوں۔“ لجنہ اماءاللہ کی ابتدائی تحریک 1922ء و الازھار لذوات الخمار ص 53)