خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 402
402 ضرورت ہے اور اس جہاد کی راہ میں تمہیں بتاتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں اگر تم اس پر عمل کرو گے تو ان بتوں کو توڑ ڈالو گے اور یہ راہ میں اپنی خود تراشیدہ نہیں بتا تا۔بلکہ خدا نے مجھے مامور کیا ہے کہ میں بتاؤں۔اور وہ راہ کیا ہے؟ میری پیروی کرو اور میرے پیچھے چلے آؤ۔یہ آواز نئی آواز نہیں ہے مکہ کو بتوں سے پاک کرنے کے لئے رسول اللہ ﷺ نے بھی کہا تھا قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران (32) اسی طرح پر اگر تم میری پیروی کرو گے تو اپنے اندر کے بتوں کو توڑ ڈالنے کے قابل ہو جاؤ گے اور اس طرح پر سینہ کو جو طرح طرح کے بتوں سے بھرا پڑا ہے پاک کرنے کے لائق ہو جاؤ گے۔“ ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 120 121 م یہ اللہ تعالیٰ کا خاص احسان ہے کہ جماعت احمد یہ توحید کے اعلیٰ مقام پر قائم ہے اور اللہ تعالیٰ اور آنحضرت ﷺ کے ارشادات پر چلنے میں ہی فخر محسوس کرتی ہے لیکن جب کوئی جماعت ترقی کرتی ہے اور پھیلنے لگتی ہے تو نئے نئے لوگ داخل ہوتے ہیں اور اپنے ساتھ بہت سی کمزوریاں لاتے ہیں جن کے نتیجہ میں کئی رسومات پھیل جاتی ہیں۔بعضوں میں نقالی کا مادہ ہوتا ہے دوسروں کو دیکھ کر بغیر یہ سوچے سمجھے کہ یہ جائز بھی ہے یا نہیں یا ہماری روایات کے مطابق ہے یا نہیں عمل کرنے لگتے ہیں۔چند سال سے مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ جماعت احمدیہ کے ایک طبقہ میں جن میں عورتیں زیادہ ہیں پھر سے رسومات کی ابتدا ہوگئی ہے اور جن ظلمتوں سے نکالنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو بھیجا تھا ان ظلمتوں کے خفیف سائے ان پر پھر پڑنے لگے ہیں۔حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔کیونکہ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص انعام ، انعام خلافت سے وعدہ کے مطابق نوازا ہے۔خلیفہ وقت جانشین ہوتا ہے حضرت مسیح موعود امام آخر الزمان کا اور حضرت مسیح موعود امام آخر الزمان خلالِ کامل ہیں آنحضرت ﷺ کے گویا خلیفہ وقت کے احکام پر چلنے آپ کی کامل اطاعت کرنے سے ہم حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور آنحضرت ﷺ کے مطیع وفرمانبردار بن سکتے ہیں۔رسومات کا تعلق چونکہ زیادہ تر عورتوں سے ہوتا ہے۔اس لئے عورتوں کو اس طرف از حد توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ وہ قرآن مجید کی تعلیم کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہیں۔انہیں قرآن مجید کا یہ حکم ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ اطِيعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِى الأمْرِ مِنْكُمُ - النساء : 52 اللہ تعالیٰ اور آنحضرت ﷺ کی اطاعت کے ساتھ ساتھ خلفاء کی اطاعت بھی ہم پر فرض ہے بغیر