خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 337
337 ہے۔چنانچہ جب چھلی تہائی رات رہ جاتی ہے تو فرماتا ہے کوئی ہے جو مجھ سے دعا کرے میں اس کی دعا قبول کرلوں۔کوئی ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اُسے دوں۔کوئی ہے جو مجھ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے اور میں اسے بخش دوں۔عورتیں چونکہ سارا دن اپنے گھر کے دھندوں، بچوں کی نگرانی ، خاوند کا خیال رکھنے اور دوسرے کاموں میں پھنسی رہتی ہیں اس لئے انہیں چاہئے کہ کوشش کر کے نماز تہجد کی عادت ڈالیں یہ ان کیلئے بہت سی برکات کا موجب ہوگی۔دورد شریف:۔تیسرا حکم اس شرط بیعت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں با قاعدگی اختیار کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتِهِ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا۔(الاحزاب : 57) اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے ہیں۔اے مومنو تم بھی آپ پر درود اور سلامتی کا پیغام بھیجو۔درود دعا ہے اور دعا نکلتی ہے محبت کے نتیجہ میں۔اور محبت پیدا ہوتی ہے۔حسن و احسان کے نتیجہ میں ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی اور آپ کی احادیث کا بار بار مطالعہ کرنا چاہئے۔آپ کے جو ہم پر عظیم الشان احسانات ہیں ان کو یاد کرتے رہنا چاہئے تا ہمارے دلوں میں محبت کا بے اختیار جذ بہ پیدا ہو اور اس کے نتیجہ میں خود بخو ددعا نکلے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہا ما فرمایا :- كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ۔وو (تذکره ص 35) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔درود شریف کے طفیل۔۔۔میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نوری شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے میں جذب ہو جاتے ہیں اور وہاں سے نکل کر ان کی لا انتہا نالیاں ہو جاتی ہیں اور بقدر حصہ رسدی ہر حقدار کو پہنچتی ہیں۔یقینا کوئی فیض بدوں وساطت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں تک پہنچ ہی