خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 312 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 312

312 حضور دعا بھی کیجئے کہ اے ہمارے مولیٰ ! تو نے مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا اور ہمیں اس کو ماننے کی توفیق بھی دی۔اب ہمیں طاقت بھی عطا فرما کہ ہم ایسے کام کریں جو تیرے اور محمد رسول اللہ ﷺ کی خاطر ہوں۔ہماری مددکر اور نصرت کا دن اپنے فضل سے قریب کر۔جیسا کہ میں نے پہلے دن بھی کہا تھا کہ ترقی کے لئے خلافت سے وابستگی ضروری ہے اور خدا کے رسول اور خلیفہ کی اطاعت بھی خدا تعالیٰ کی ایک نعمت ہے۔اگر ہم اس نعمت پر اس کا شکر کریں گے اور قربانیاں کریں گے تو وہ اپنے فضلوں اور انعامات کو اور بڑھائے گا۔جیسا کہ خود فرماتا ہے۔لَئِن شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ - ابراهيم : 8) کہ شکر کے طور پر تمہاری قربانیاں مزید ترقی کا موجب بنیں گی۔پس شکر اور قربانی میں ہی راز حیات اور جادہ نجات پنہاں ہے۔مصباح نومبر 1964 ء