خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 269
269 عیسائیت کہتی ہے کہ انسان پیدائشی گنہگار ہے۔آنحضرت ﷺ کا کس قدر احسان ہے کہ آپ علی نے فرمایا كُلُّ مُوْلُودِ يُولَدُ عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ فَاَبَوَاهُ يُهَوّدَانِهِ اَوْ يُنَصِرَانِهِ أَوْ يُمَحِسَانِه۔بخاری کتاب الجنائز دی یعنی ہر بچہ معصوم اور دین فطرت پر پیدا ہوتا ہے یہ اس کے ماں باپ کی تربیت ہوتی ہے جو اسے عیسائی یا یہودی یا مجوسی بنا دیتی ہے۔آپ نے والدین کو اس میں توجہ دلائی ہے کہ بچوں کی اسلامی رنگ میں تربیت کرنا ان کا فرض اولین ہے۔آجکل ماں باپ بچوں کو سکولوں میں بھیج کر سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے فرض سے سبکدوش ہو گئے۔حالانکہ دنیوی تعلیم دلانے کے ساتھ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن مجید پڑھا ئیں۔ترجمہ سکھائیں اور آنحضرت ﷺ کی زندگی کے واقعات ان کو بتا کر آپ کی صحبت کو ان لے دلوں میں پیدا کریں۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدِ طبقہ نسواں کے لئے رحمت:۔آنحضرت ﷺ کے طبقہ نسواں پر ان گنت احسانات ہیں یہ مضمون اپنی ذات میں اتنی تفصیل چاہتا ہے کہ تنگ وقت میں بیان کرنا مشکل ہے اس لئے مختصر بیان کرتی ہوں۔عورتوں کے لئے آپ ﷺ نے کیا کیا۔یہ بتانے سے قبل اس زمانہ میں عرب میں عورتوں کی جو حالت تھی اس کا ذکر ضروری ہے تا کہ واضح طور پر معلوم ہو سکے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیم اور آپ ﷺ کے عمل نے مسلمانوں میں کس قدر عظیم الشان تبدیلی پیدا کر دی۔آپ ﷺ کی بعثت سے پہلے ساری دنیا میں عورتوں کی ذلیل حالت تھی۔وہ جو چاہتے ان سے سلوک کرتے۔ان کے کوئی حقوق نہ تھے۔بھیڑ بکری کی طرح معمولی باتوں پر عورتوں کو ذبح کر دیا جاتا تھا۔معصوم اور شیر خوار بچیوں کو زندہ درگور کر دیا جایا تھا۔بیوی ورثہ میں تقسیم کر دی جاتی تھی۔لڑکی کی پیدائش پر انتہائی غم کا اظہار ہوتا تھا۔جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ان کی حالت بتاتا ہے۔وَإِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْأنْثَى ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًا وَهُوَ كَظِيمٌ يَتَوَارَى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوءِ مَا بُشِّرَ بِهِ أَيُمْسِكُهُ عَلَى هُوَنِ أَمْ يَدُسُّهُ فِي التُّرَابِ اَلا سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ (النحل 59 60) کہ جب کسی کو لڑکی کے پیدا ہونے کی اطلاع دی جاتی تھی تو اس کا چہرہ غم سے سیاہ پڑ جاتا تھا اور وہ اسے اپنی ذلت سمجھ کر لوگوں سے چھپتا پھرتا تھا اور سوچتا تھا کہ اب اس ذلت کو برداشت کرلوں یا لڑکی کو مٹی میں دبا دوں۔اس زمانہ میں روما اور ایران دو سلطنتیں تہذیب و تمدن اور تعلیم کے لحاظ سے بہت آگے سمجھی