خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 243
243 کیا ہے ہمارا اس کی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی۔مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی متجلی موقوف ہے۔اسی طرح فرماتے ہیں:۔اسلام چیز کیا ہے خدا کے لئے فنا ترک رضائے خویش پئے مرضی خدا اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے آقا محمد رسول اللہ ﷺ کی کامل اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔کہ آپ کی کامل اطاعت کے ساتھ ہی قرب الہی میسر آ سکتا ہے۔تا کہ ہم جب اس دنیا سے جائیں تو سرخروئی کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی روح سے کہہ سکیں۔تیرے منہ ہی کی قسم اے میرے پیارے احمد تیری خاطر سے یہ سب باراٹھایا ہم نے يَا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِمًا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثٍ ثَانِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى الِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ الفضل 25 مارچ 1962