خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 209 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 209

209 ہوا تھا۔خطاب صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ جلسہ سالانہ 1960ء 1959ء کا جلسہ سالانہ دسمبر کی مقررہ تاریخوں کی بجائے 22 23 24 جنوری 1960ء کو منعقد حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے فرمایا جماعت احمدیہ کی ترقی کے متعلق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بے شمار بشارات اور پیشگوئیاں دیں اور وہ ضرور پوری ہو کر رہیں گی۔جماعت احمدیہ کی ترقی کا زمانہ اب قریب آ رہا ہے۔اور ہمیں اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔اس وقت کی جماعت آئندہ آنے والی نسلوں کی معلم ہوگی مگر وہ معلم اس وقت بن سکتی ہے جبکہ وہ علم دین سیکھیں۔اپنے اندر خشیت اللہ پیدا کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا کثرت سے مطالعہ کریں تا کہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ کیا تھا آپ کی تعلیم کیا تھی۔آپ کے اخلاق کیا تھے اور اسی قسم کا رنگ اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں تا کہ آپ آنے والی نسلوں کی صحیح معلم بن سکیں۔آنحضرت علی کے بعد مسلمانوں میں فساد اس وقت پیدا ہوا جب وہ قرآن کریم کی تعلیم کو بھول گئے اور خشیتہ اللہ کوترک کر کے آپس میں لڑنا جھگڑنا شروع کر دیا۔آپ کو سال میں ایک مرتبہ مرکز میں آنے کا موقعہ ملتا ہے اس کو غنیمت سمجھنا چاہئے۔وقت ضائع کرنے کی بجائے کچھ سیکھ کر جانا چاہئے تا آپ جا کر دوسروں کو سکھا سکیں۔زبانی تبلیغ سے زیادہ عملی نمونہ کا اثر ہوتا ہے۔آپکا عملی نمونہ اپنے اور بیگانوں سے ایسا ہونا چاہئے کہ دوسرے خود بخود احمدیت کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔آمین تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 31