خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 205
205 اختتامی خطاب سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ 1959ء حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے تقسیم انعامات کے بعد ناصرات کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: - ہر بچی کا شعار سچائی ہونا چاہئے۔دیگر اقوام اور مذاہب کی بچیوں سے بلند مقام حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر ایک بچی سچائی پر قائم ہو۔2۔دوسری بات جس کی طرف بچیوں کو توجہ کرنی چاہئے وہ دیانتداری ہے۔دیانتداری قوم کی بچیوں کے اخلاق میں ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔دیانتداری ہی ایک ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے بچیوں کے اخلاق میں پختگی آتی ہے۔3۔تیسرا اہم امر : خوش اخلاقی اور حسن سلوک ہے۔خوش اخلاقی ہی ایک ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے ہم دیگر اقوام اور مذاہب کی خواتین کو اپنا گرویدہ بنا سکتے ہیں۔دوسری عورتوں کے دلوں کو موہ لیتا صرف اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے جب ہم خوش اخلاق ہوں اور ہمارا سلوک دوسرے لوگوں سے بہت ہی اچھا ہو۔نہ صرف ملنے جلنے والوں سے بلکہ ہر ایک انسان سے ہم کو خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہئے۔خوش اخلاقی اور حسن سلوک ہمارے مذہب کا اہم حصہ ہے۔اور کسی سے خوش اخلاقی سے پیش آنا گویا اپنے مذہب کی عملی تبلیغ کرنا ہے۔4 چوتھی بات: جس کی طرف بچیوں کی توجہ مبذول کروانی ہے کہ ہر بچی کو بنی نوع انسان سے ہمدردی کرنی چاہئے۔ناصرات الاحمدیہ کی ہر ایک ممبر کا فرض ہے کہ وہ ہر ایک انسان سے بلا امتیاز مذہب وملت ہمدردی کا سلوک روا رکھے۔آخر میں مقامی اور بیرونی ناصرات الاحمدیہ کی نگرانوں کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ کی ناصرات الاحمدیہ کی بہتر سے بہتر تربیت کریں اور ان کو احمدیت کے مطابق معلومات بہم پہنچائیں۔رسول