خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 204
204 زمانہ میں صحابیات نے بڑی بڑی قربانیاں جماعت کے لئے کیں۔پھر خلافت کا دور آیا۔حضرت مصلح موعود نے اپنے عہد مبارک میں جماعت کی مستورات کی تنظیم کے لئے لجنہ اماءاللہ کا قیام فرمایا۔لجنہ اماء الہ کا ابتدائی کام کرنے والی مستورات نے بھی بڑی قربانیاں کیں اور اب تک لجنہ اماءاللہ کا کام اکثر بڑی عمر کی مستورات کر رہی ہیں۔میں ان کو توجہ دلاتی ہوں ہر جگہ عہدہ دار نو عمر بچیوں کو تجربہ کار عہدہ داروں کے ساتھ لگائیں تا کہ وہ کام کرنا سیکھیں۔ان میں دین کا شوق۔جماعت کے لئے قربانی کا جذبہ اللہ تعالیٰ پر توکل اور جماعت کے کاموں میں سبقت لے جانے کا جذبہ بزرگ خواتین میں نظر آتا ہے۔وہ نئی نسل میں بھی اتنا نہیں ہے۔پس ان کی تربیت کے لئے بچوں کی ماؤں، تعلیمی اداروں کی نگرانوں اور لجنات کی عہدہ داروں کو توجہ دلاتی ہوں کہ وہ سب کاموں سے مقدم جماعت کی بچیوں کی تربیت کو رکھیں۔تا کہ جب ان کی شادیاں ہوں تو وہ نہ صرف بہترین بیویاں بنیں، نہ صرف بہترین قومی کارکن بنیں بلکہ ان کی گود سے وہ بچے پر وان چڑھیں جو اسلام کی خاطر اپنی گردنیں کٹوا دینے میں فخر محسوس کریں۔تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 20 تا 24