خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 206
206 کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ تم میں سے ہر ایک حاکم ہے جس سے ماتحتوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَّعِيَّتِهِ (بخارى كتاب الجمعة) لہذا ہر ایک نگران اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے بچیوں کی تربیت کی طرف بہت توجہ دے۔نیز اس سلسلہ میں اعلان فرمایا کہ آئندہ سال دونوں معیاروں سے یعنی 8 سے 10 سال اور 10 سے 15 سال تک کی لڑکی کو بہتر کام کرنے پر انعام دیا جائے گا۔دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوا تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 29 30