خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 117 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 117

117 رب العالمین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جلوہ گر ہوئی اور جس طرح اللہ تعالیٰ کے فیضان ربوبیت جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فیضان اعم کے الفاظ سے ادا فر مایا ہے۔کل مخلوق فائدہ اُٹھا رہی ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کے کامل مظہر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کے لئے رحمت کا بادل بن کر برسے۔جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو رحمتہ للعالمین کے خطاب سے نوازا ہے۔آپ سے پہلے جتنے انبیاء آئے وہ اپنی اپنی قوموں اور اپنے اپنے زمانہ کے لئے تھے۔حضرت عیسی نے تو صاف کہہ دیا۔وہ چیز جو پاک ہے کتوں کو مت دو اور اپنے موتی سوؤروں کے آگے نہ پھینکو۔ایسا نہ ہو کہ وہ انہیں پامال کریں اور پھر کر تمہیں پھاڑیں۔متی باب 7 آیت6 اسی طرح آپ نے کہا میں اسرائیل کے گھر کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا کسی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔متی باب 15 ص 27) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بلندشان:- لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا بلندشان ہے اور کتنا اعلیٰ مقام اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا کہ آپ نے اعلان کیا إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا سورۃ الاعراف: 159 میں ساری دنیا کی اخلاقی ربوبیت کے لئے مبعوث کیا گیا۔وہاں ساری دنیا کی اصلاح کا بیڑا میں نے اُٹھایا ہے کیونکہ میں اس خدا کی طرف سے آیا ہوں جو رب العلمین ہے۔جس کے متعلق قرآن مجید میں آتا ہے وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ ( الانعام : 165) کوئی چیز عالم کی چیزوں میں سے اس کی ربوبیت سے باہر نہیں اللہ تعالیٰ کی صفات کے کامل مظہر کے لئے ضروری تھا کہ وہ بھی ساری دنیا کے لئے مبعوث کیا جائے۔مشرق مغرب ، شمال جنوب ، ادنی اعلیٰ۔امیر فقیر، گورے کالے، مردہ عورت سب کی نجات اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے ساتھ وابستہ ہے۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ پانچ اہم اخلاق:۔پھر آپ نے اپنی قوم کی کیسی ربوبیت فرمائی۔ابھی آپ نے نبوت کا دعوی بھی نہیں فرمایا تھا کہ